پیار اور محبت کے بغیر زندگی بے معنی ہے: جیا علی

6 Feb, 2020 | 09:44 AM

Sughra Afzal

(زین مدنی ) اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ زندگی میں پیار اور محبت لازمی ہے اس کے بغیر زندگی بے معنی ہو جاتی ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں جیا علی نے کہاکہ میں اس بات پر مکمل یقین رکھتی ہوں کہ انسان جو بوتا ہے وہی کاٹتا ہے، میں نے اپنی زندگی میں جو بھی دل و دماغ میں آیا اس کو ٹھان کر محنت کی جس کی وجہ سے مجھے خدا نے عزت و شہرت اور مقام دیا۔

جیا علی نے مزید کہا کہ میرا ظاہر اور باطن ایک ہے جو بات دل میں ہوتی ہے وہ بیان کرنے سے گریز نہیں کرتی، جس کی وجہ سے بعض مرتبہ مجھے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے لیکن مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اپنے ضمیر کو مردہ نہیں بنا سکتی۔

مزیدخبریں