کاشانہ میں پرورش پانے والی اقرا کی پراسرار ہلاکت

6 Feb, 2020 | 12:06 AM

Malik Sultan Awan
Read more!

(وقاص احمد) کاشانہ میں پرورش پانے والی اقرا کائنات ایدھی سنٹر میں پراسرار طور پر دم توڑ گئی، اقرا کائنات کو چند ہفتے قبل پولیس نے ایدھی سنٹر منتقل کیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا کی تلاش جاری ہے جسکے بعد لاش ایدھی سرد خانے سے جناح ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی جائے گی۔
گرین ٹاون کے بلقیس ایدھی سنٹر میں 24 سالہ اقرا کائنات پر اسرار طور پر ہلاک ہو گئی، اقرا کائنات نے کاشانہ سنٹر میں پرورش پائی تھی، جسکی گزشتہ سال شادی کردی گئی، پولیس کے مطابق اقرا کائنات 17 دسمبر 2019 کو باغبانپورہ میں بیہوش پائی گئی، جسے طبی امداد کے بعد پولیس نے ایدھی سنٹر ٹاون شپ منتقل کیا، لڑکی کی لاش تاحال ایدھی سرد خانے اقبال ٹاؤن میں موجود ہے۔  پولیس نے تاحال لاش کو تحویل میں نہیں لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے ورثا کی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق کائنات نے گزشتہ سال خود کشی کی کوشش بھی کی تاہم لڑکی کی موت کی وجوہات کا پتہ تاحال نہیں چل سکا، سابق سپرنٹنڈنٹ کاشانہ افشاں نے الزام عائد کیا کے خاوند عابد اور سسرالیوں نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔

مزیدخبریں