پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

6 Feb, 2019 | 08:37 PM

Shazia Bashir

 (شہبازعلی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

وسیم خان نے بدھ کے روزپاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹرز میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ایم ڈی کا نیاعہدہ متعارف کروایا ہے۔  وسیم خان کی تعیناتی دسمبر میں کی گئی تھی، وسیم خان بطور منیجنگ ڈائریکٹر پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری اور انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سمیت دیگر معاملات دیکھیں گے۔ وسیم خان انگلش کائونٹی لیسٹرشائرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے پر فائز تھے۔ ویسم خان پی سی بی سے بھاری معاوضہ وصول کریں گے۔

مزیدخبریں