میاں نواز شریف کا پی آئی سی جانےسے انکار

6 Feb, 2019 | 05:09 PM

Shazia Bashir
Read more!

(سٹی42) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے دل کے ہسپتال  ( پی آئی سی )    جانے سے انکار کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ پنجاب  انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) کے ڈاکٹرز نے پہلے بھی علاج کے حوالے سے لا پرواہی برتی۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف سروسز ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، علاج کیلئے پنجاب کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ دل کا مریض ہوں لیکن علاج نہیں مل رہا ہے،مجھے جیل بھیج دیا جائے-یہ خانہ بدوشی مناسب نہیں۔ میں نے سامان باندھ لیا ہے واپس جیل لے جایا جائے۔

یاد رہے سروسز ہسپتال  میں میاں نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا  تھا کہ نواز شریف کو بلڈ پریشر، شوگر، گردوں اور خون کی شریانوں کا مسئلہ ہے، ہم نے نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا، اس دوران تمام شعبوں کے سربراہان میڈیکل بورڈ میں شامل تھے۔

مزیدخبریں