(عمر اسلم) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) لاہور خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور علاج گردوں کا ہو رہا ہے، پندرہ روز بعد ٹروپ ٹی ٹیسٹ پوزیٹو نہیں آسکتا۔
سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ حکومتی وزراء پہلے بیگم کلثوم نواز کی طبعیت کا مذاق اڑاتے تھے اب میاں نواز شریف کی صحت کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ ہفتہ سے میاں محمد نواز شریف سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں لیکن عارضہ قلب کے ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ نہیں کیا۔
خواجہ عمران نذیر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فواد چودھری کپڑوں کی طرح پارٹی تبدیل کرتے ہیں، حکمران انکے صبر کا امتحان نہ لیں۔