میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی لاہورہائیکورٹ میں چیلنج

6 Feb, 2019 | 10:17 AM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) میڈیکل کالجز کی داخلہ پالیسی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی۔عدالت  نے وائس چانسلر یو ایچ ایس و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے میڈیکل کے طالبعلم مصطفیٰ خالد کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزارنے پنجاب حکومت یو ایچ ایس سمیت دیگرکوفریق بناتےہوئےمؤقف اختیارکیا کہ لاہورمیڈیکل اینڈڈینٹل کالج میں داخلہ لیا، اب شالا مارمیڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سمیت دیگر کالجزمیں داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی، دوسرے کالج میں مائیگریشن کی اجازت نہ دینا آرٹیکل 25 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ایم ڈی سی کے رول  21 کو کالعدم قرار دے۔

لاہور میڈیکل کالج کی جانب سے اشفاق احمد ملک عدالت میں پیش ہوئے، ان کا کہنا تھا   کہ ہمیں درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، درخواستگزار نے پالیسی کو تسلیم کر کے داخلہ لیا۔عدالت نے دونوں کے دلائل سننے کے بعد وائس چانسلر یو ایچ ایس و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

مزیدخبریں