شمالی لاہور کی25سے زائد تاجر تنظیموں کی مسلم لیگ ن ٹریڈرونگ میں شمولیت

6 Feb, 2018 | 09:07 PM

عطاءسبحانی
Read more!

شہزاد خان ابدالی:شمالی لاہور کی پچیس سے زائد تاجر تنظیموں نے مسلم لیگ ن ٹریڈرونگ میں شمولیت اختیار کرلی۔ آٹھ کلب میں شمالی لاہور کی پچیس تنظیموں کے عہدیدران کو نوٹفیکیشن دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں، صدر لاہور عرفان اقبال شیخ ،زبیر انصاری سمیت سینکڑوں تاجروں نے تقریب میں شرکت کی۔

آٹھ کلب ایوان وزیر اعلی میں منقدہ تقریب میں چیرمین لاہور بابر محمود، سینئر نائب صدور ملک امانت، میاں عثمان، بابر اسماعیل بٹ، ملک نعیم ،عامر سہیل، اشفاق بٹ، شوکت بٹ، سید رضا بخاری،ملک منیر چوہدری سمیت شمالی لاہور کی پچیس سے زائد تاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ مسلم لیگ ن تاجرونگ میں تاجر تنظیموں آئی جوق درجق شمولیت خوش آئند ہے خواجہ عمران نذیر نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔

خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سینکڑوں ڈیمز اور بجلی بنانے کے دعویداروں نے عوام کو گمراہ کیا۔ سیاسی گماشتوں نے ملک میں بحران پیدا کیے رکھا۔ صوبائی وزیر نے کہا عمران خان نے پہاڑوں کی سیر اور شادیاں کرنے کے علاوہ صرف چودہ میگا واٹ بجلی پیدا کی۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگ پیروں کی بیت کرتے ہیں عمران خان تو پیر ہی بھگا لے گے۔

مزیدخبریں