ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک، واسا کے منصوبوں کا کانسپٹ پیپر منظور

6 Feb, 2018 | 08:33 PM

عطاءسبحانی
Read more!

درنایاب:شہر میں 3 واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ایک سر فیس منصوبےمیں بریک تھرو ،ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک نے منصوبوں کی اصولی منظوری دیدی، اراضی کی خریداری کیلئےایم ڈی واسانےسمری پنجاب حکومت کوبھجوادی۔

شہر میں تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ایک سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا منصوبہ واسا کی جانب سے ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے حالیہ دورے پر پیش کیا گیا تھا ۔ ایشین انفراسٹرکچرانویسٹمنٹ بینک کی سکریننگ کمیٹی نے واسا کے منصوبوں کا کانسپٹ پیپر منظور کرتے ہوئے پچاس ارب روپے کے منصوبوں کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔ منصوبوں میں تین ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس کے لئے تین سو پچاس ایکٹر اراضی جبکہ سرفیس واٹر کے لئے ڈیڑھ سو ایکڑ اراضی لی جائے گی ۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے پنجاب حکومت کو اراضی کی خریداری کے لئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کے لئے سمری ارسال کردی ہے۔ سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ منصوبوں کا پی سی ون اور ڈیزائن واسا تیار کرے گا جبکہ باقاعدہ معاہدہ ستمبر دوہزار اٹھارہ میں ہوگا ۔ ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ شہر میں پچاس ارب سے زائد مالیت کے منصوبوں پر ایشین انفراسٹر کچر انویسٹمنٹ بینک کا آسان قرض پر سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے۔

مزیدخبریں