صرافہ بازار، فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

6 Feb, 2018 | 07:25 PM

عطاءسبحانی
Read more!

  خان شہزاد:شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا فی تولہ سونے کی قیمت میں دوروز کے دوران دوسو  روپے فی تولہ اضافہ دیکھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار وں میں دوسو روپے اضافے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت چھپن ہزار چار سو پچاس روپے ہوگی ہے اسی طرح بائیس قیراط سونا بھی دوسو روپے مہنگا ہوگیا۔

 بائیس قیراط سونے کی نئی قیمت اکیاون ہزار  اکیاون ہزار سات سو روپے ہوگی ہے جبکہ اکیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت  انچاس ہزار تین سو پچاس روپے ہوگی ہے صدرلاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی  محمد افضل نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔

مزیدخبریں