پری بورڈ امتحان میں50 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلباء کے داخلے روکنے کا حکم

6 Feb, 2018 | 06:16 PM

عطاءسبحانی
Read more!

اکمل سومرہ:سرکاری کالجوں میں پری بورڈ امتحان میں پچاس فیصد سے کم نمبرز لینے والے طلباء کے داخلے روکنے کا حکم۔ کالج پرنسپلز پچھتر فیصد سے کم حاضری والے طلباء کے داخلے بھی بھیجنے کے مجاز نہیں ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری کالجوں میں جنوری کے مہینے میں پری بورڈز امتحانات لیے گئے ہیں۔ ان امتحانات میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلباء نے شرکت کی۔

 محکمہ ہائر ایجوکیشن کی جانب سے سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پری بورڈ امتحان میں پچاس فیصد سے کم نمبرز لینے والے طلباء کے داخلے روک لیں جبکہ کالج میں پچھتر فیصد سے کم حاضری والے طلباء کے بھی بورڈ داخلے نہیں بھیجیں جائیں گے۔

 ڈی پی آئی کالجز پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ کالجز لاہور ڈویژن فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے بورڈ کے داخلوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور جن پرنسپلز نے ضوابط کے خلاف یہ داخلے بھیجے تو ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 طلباء کی بورڈ میں داخلوں کی اہلیت کو محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پچاس فیصد نمبرز اور پچھتر فیصد حاضری کا بینچ مارک طے کر دیا ہے۔

مزیدخبریں