شہری خودساختہ ڈاکٹربننے کی بجائے طبی ماہرین سے رجوع کریں:خواجہ عمران

6 Feb, 2018 | 04:57 PM

Read more!

(علی اکبر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکینڈری صحت خواجہ عمران نذیر نےکہاہے کہ تمام ہسپتالوں میں فلوکاؤنٹرقائم ہیں، شہری خودساختہ ڈاکٹربننے کی بجائے طبی ماہرین سے رجوع کریں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران خواجہ عمران نذیر نے بتایا کہ 23 اگست دوہزار سترہ کو انفلوئزہ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا جس پر محکمے کی جانب سے فوری طور پر کام شروع کر دیا گیا تھا، انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایک لاکھ سے زائد ڈاکٹر بروقت رابطے میں ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کی جارہی ہے ۔ تمام ہسپتالوں میں فلو کاونٹر قیام کر دیئے ہیں، شہری بیماری کی صورت میں اپنی مرضی سے دوائی کھانے کے بجائے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس بار وائرس سےجو اموات ہوئیں ان کی وجہ مریضوں کا مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونا اور بروقت علاج نہ کرانا ہے ۔

مزیدخبریں