رانا ثناءاللہ نے دبے لفظوں میں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا

6 Feb, 2018 | 03:57 PM

Read more!

(سٹی 42) صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے دبے لفظوں میں آئندہ وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کہتے ہیں کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز کا سیاست میں حصہ لینا غیر قانونی نہیں، نواز شریف کو گالیاں دینے سے ووٹ نہیں ملتے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز اور حمزہ شہباز اپنے والدین کی سیاست میں مدد کر رہے ہیں۔ اُنکا سیاست میں حصہ لینا غیر قانونی نہیں، مستقبل میں وہ اپنی صلاحیتوں کے بل پر آگے آسکیں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے آپ کا نام بھی آسکتا ہے؟ جس پر رانا ثناءاللہ نے جواب دیا، آنا چاہیئے آپ کو کوئی اعتراض ہے۔ نواز شریف نے ہی شہباز شریف کو وزیر اعظم کیلئے امیدوار نامزد کیا تھا، شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے پر وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پارٹی موقع پر کرے گی۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی پولیس منشیات اور گاڑیاں چوری کرنے کے کاروبار میں ملوث ہے، خیبر پختونخواہ کے ہر تھانے کے ساتھ ورکشاپس موجود ہیں جہاں پنجاب سے چوری شدہ گاڑیاں لائی جاتی ہیں۔

ایک سوال کے  جواب پر انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کو گرفتار کرنا سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے، سندھ پولیس کو مدد چاہیئے ہوگی تو ہم ضرور فراہم کریں گے۔

مزیدخبریں