(عمر اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ’’ خادم پنجاب آب صحت پراجیکٹ‘‘ سے متعلق اجلاس، پنجاب کے 21 اضلاع میں فنکشنل واٹر سپلائی سکیموں پر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا فیصلہ ، مختلف اضلاع کے دیہات میں 81 لاکھ مکینوں کو صاف پانی میسر ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے 1743 دیہات میں 1807 واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے، ماڈل ٹاون میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے ’’ خادم پنجاب آب صحت پراجیکٹ‘‘ جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی, ان کا کہنا تھاکہ پراجیکٹ کو کم سے کم لاگت اور بہترین معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے ، معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی صحت کے ساتھ کسی کو بھی کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
انہوں نےآب صحت پراجیکٹ کی تکمیل کے مختلف مراحل پر اطمینان کا اظہار کیا، اجلاس میں چیف سیکرٹری کیپٹن ریٹائرڈزاہدسعید، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اوردیگرنےشرکت کی۔