کینال روڈ پر آنکھوں کو خیرہ کردینے والے 20 ترک ماڈل کی پلانٹیشن مکمل

6 Feb, 2018 | 03:14 PM

Read more!

(درنایاب) پی ایچ اے نے کینال روڈ پر ٹھوکر سے جلو تک سفر کرنے والوں کی آنکھوں کو خیرہ کرنے والے 20 ترک ماڈل کی پلانٹیشن مکمل  کر لی گئی،  پلانٹیشن میں وائٹ سٹون کے ساتھ موسمی پھول اور پودوں کا استعمال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ایچ اے نے ترک ماڈل کی پلانٹیشن میں وائٹ سٹون کے ساتھ موسمی پھول اور پودوں کا استعمال کیا ہے۔ ترک ماڈل کی پلانٹیشن کے پندرہ ماڈل تیار جبکہ پانچ پر پلانٹیشن اور گھاس لگانے کا عمل جاری ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر لاہور کینال جاوید حامد کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے لاہور کینال پر انڈر پاسز کے اوپر اور گرین بیلٹس پر ترک ماڈل تیار کیے ہیں۔

جاوید حامد کا کہنا ہے کہ ترک ماڈل سے بائیس میل طویل لاہور کینال پر شہریوں کو دوران سفر دیدہ زیب مناظر ملیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پی ایچ اے کے اعلیٰ سطح وفد نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پلانٹیشن کی جا رہی ہے۔ شہر میں مزید مقامات پر بھی پلانٹیشن کی جائے گی جس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پی ایچ اے نے ترک ماڈل اون سورس فنڈنگ سے مکمل کیے ہیں جبکہ مزید کے لیے پنجاب حکومت سے فنڈز طلب کر رکھے ہیں۔

مزیدخبریں