(جنید ریاض) پانچویں جماعت کے پیپر زبھی امتحانی سنٹرز سے واٹس اپ ہونے لگے، آج ہونے والا سائنس کا پیپر بھی امتحانی سنٹرز سےواٹس اپ کے ذریعے آئوٹ ہوگیا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحانی سنٹرز میں موبائل فون اور ناجائز ذرائع کا استعمال رُکوانے میں ناکام، انتظامیہ سے 20 فیصد امتحانی سنٹرز کی انسپکشن بھی نہ ہوسکی ۔
پنجاب ایگزمینیشن کمیشن کے تحت آج پانچویں جماعت کا ہونے والا سائنس کا پیپر دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود امتحانی سنٹرز سے واٹس اپ ہو گیا۔ امتحانی سنٹرز سے واٹس اپ ہونے والا سائنس کا پیپر سٹی 42 نے حاصل کر لیا۔ پیپر 11 بجے شروع ہو کر ایک بج کر پنتالیس منٹ پر ختم ہونا تھا لیکن پیپر شروع ہونے سے قبل ہی پیپر واٹس اپ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحانی سنٹرز میں موبائل کا استعمال رکوانے میں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔
ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے لاہور کے 20 فیصد امتحانی سنٹرز کی انسپکشن بھی نہیں کرسکی۔ لاہور کے سینکڑوں امتحانی سنٹرز میں موبائل فون کا استعمال عام ہے جبکہ امتحانی سنٹرز میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیرقانونی ذرائع کا استعمال سختی سے منع ہے، موبائل فون کا استعمال کرنے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔