(عمر اسلم) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبائی کابینہ کا 29 واں اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا، اجلاس کے ایجنڈے میں قصور سیف سٹی پراجیکٹ، پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی 2017، پنجاب ڈرگ رولز 2007 میں ترامیم شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب کابینہ کا29 واں اجلاس آج ماڈل ٹاؤن میں طلب کر لیا۔ 26 ویں، 27 ویں اور 28 ویں کابینہ کے اجلاس کے منٹس کو بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا۔ اجلاس میں قصور سیف سٹی پراجیکٹ، چولستان پیکیج پر تبادلہ خیال ہوگا، توانائی کے منصوبوں کی گرانٹ کے حوالے سے ترامیم کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ویمن ڈویلپمنٹ پالیسی اور پنجاب اینیمل ہیلتھ پالیسی کے مسودے پر غور ہوگا، معدنیات کے حوالے سے پالیسی کا مسودہ اور پنجاب ڈرگ رولز2007ء میں ترامیم بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔