ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے نے لاہور میں تتلی گھر کی رونقیں بڑھا دیں

پی ایچ اے نے لاہور میں تتلی گھر کی رونقیں بڑھا دیں
کیپشن: City42 - PHA Butterfly House
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے باغوں کے شہر لاہور میں تتلی گھر کی رونقیں بڑھا دیں، جلو بوٹینکل گارڈن میں تتلیوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے)  کی جانب سے جلو بوٹینکل گارڈن میں ہزاروں تتلیوں پر مشتمل منفرد اور خوبصورت بٹر فلائی ہاؤس بنایا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر جلو بوٹینکل گارڈن جاوید حامد کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے نے تتلیوں کی نشوونما کے ساتھ ساتھ پرورش کا انتظام بھی کر لیا۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جلد امریکہ سے ایسی پرفیوم منگوائی جا رہی ہے جس کے ہاتھ پر چھڑکنے سے تتلیاں شہریوں کے ہاتھوں پر بیٹھ جائیں گی۔

شہر لاہور میں پی ایچ اے نے ہارٹیکلچر کے ساتھ ساتھ بٹر فلائی ہاؤس جیسی تفریح فراہم کر کے شہریوں کو ایک انمول تحفہ دیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ جلو بوٹینکل گارڈن میں تتلیوں کا گھر قابل دید اور ایک بہترین تفریح ہے۔