آزاد نہڑیو:ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کے انعقاد پرامتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذکردی گئی،امتحانی مراکز میں جیمر بھی لگائے جائیں گے ۔
8 دسمبر کو تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہوگی،محکمہ داخلہ سندھ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا،ایم ڈی کیٹ کو صاف اور شفاف بنانے کیلئے دفعہ 144 نافذ کیا گیا۔
جامعہ کراچی این ای ڈی یونیورسٹی ،پبلک صحت سکول حیدرآباد،مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی جامشور،قائد اعظم یونیورسٹی شہید بینظیر آباد ،پولیس ٹریننگ سکول لاڑکانہ اور آئی بی اے پبلک سکول سکھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی، موبائل فون اور لیڈیز پرس لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔