ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر کا دورہ ؛شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے؛ محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا میگا سینٹر کا دورہ ؛شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی ، کلیم اختر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر  شملہ پہاڑی کا دورہ  کیا،  شہریوں کے مسائل سنے اور کہا شہریوں کو سہولتیں دینا ہمارا کام ہے ۔

وفاقی وزیر محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر کا تقریبا 20 منٹ تفصیلی دورہ کیا ، محسن نقوی نے  تمام پبلک کاونٹرز پر پراسس کا جائزہ لیا، ٹوکن سسٹم کا بھی بخوبی جائزہ لیا،شناختی  دستاویزات کی تیاری کی عرض سے آئے شہریوں سے بھی گفتگو کی ،اور درپیش مسائل بارے دریافت کیا ، شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کی مکمل پراسس میں ٹائم بارے بھی دریافت کیا،

وفاقی وزیر محسن نقوی نے شہریوں سے ان کے مسائل کو تسلی سے سنااور درپیش مسائل کو فوری حل کرنے کے حوالے سے متعلقہ افسران کو موقع پر بھی احکامات بھی جاری کیے

شہریوں کا کہنا تھا کہ گھنٹوں انتظار  کی زحمت سے چھٹکارا مل گیا ہے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات کا عمل منٹوں میں مکمل ہو رہا ہے ۔ پہلے بہت انتظار کرنا پڑتا تھا۔ رش بھی بہت ہوتا تھا۔اب ہر کام چند منٹ میں ہو جاتا ہے،ہمیں اب شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے میں بہت آسانی ہوئی ہے، شہریوں نےدستاویزات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے سندھ کی فیملی کی دستاویزات بنوانے کے لئے اپنے سٹاف کو ہدایات دیں

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی میں شہریوں کا اطمینان میرے لئے مسرت کا باعث ہے۔ شہریوں کو سہولتیں دینا ہماری ذمہ داری ہے۔نادرا ٹیم نے زبردست کام کیا ہے اور آپ نے  ہفتوں میں سنٹر کو تبدیل کیا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرا سنٹر کی پوری ٹیم کو شاباش دی