فلم پشپا ، پہلے ہی روز پونے تین سو کروڑ کا بزنس،فلم دیکھنے کی خواہش میں 2 افراد جاں بحق

6 Dec, 2024 | 10:48 PM

ویب ڈیسک : فلم پشپا 2 دیکھنے کے خواہش مند 2 افراد موت کے منھ میں چلے گئے ، تلگو سپر اسٹار اللو ارجن اور تھیٹر انتظامیہ پر مقدمہ درج  ہوگیا 

کروڑوں فلم بین پشپا 2‘ دیکھنے کے لیے دیوانے ہو رہے ہیں ۔اس لیے اس فلم کو دیکھنے کےلیے لاکھوں ٹکٹ ایڈوانس بُک ہوئے اور پھر جب ’پشپا2‘ ریلیز ہوئی تو کھڑکی توڑ رش دیکھنے کو ملا، سینماؤں کے باہر افراتفری کا عالم تھا۔ جس میں لوگ اپنی  زندگیوں کو بھی داؤ پر لگانے لگے  ہیں ۔ 

بنگلور سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو آئی ٹی گرایجویٹ تھا، ’پشپا 2‘ دیکھنے کے لیے گھر سے نکلا اور ٹرین کی زد میں آکر موت کی وادی میں چلا گیا، پرواین ایک آئی ٹی فرم میں ملازم تھا اور ایک فلیٹ میں اپنے دو دوستوں کے ساتھ رہتا تھا۔جب پراوین اور ان کے دو دوست گاندھی نگر کے وائبھو تھیٹر میں صبح 10 بجے کی فلم "پشپا2" کی اسکریننگ دیکھنے جا رہے تھے، جلد بازی میں ٹریک پار کرتے ہوئے پراوین آتی ہوئی ٹرین کو نہ دیکھ سکا اور ٹرین کی زد میں آکر جان  کھو بیٹھا

اسی طرح کے حادثے میں حیدرآباد میں ایک 35 سالہ خاتون جو سینما کے باہر ’پشپا2‘ دیکھنے کی منتظر تھیں،اچانک سینما کے باہر ایک افراتفری مچ گئی، خاتون بھیڑ میں کچلے جانے کے باعث موت کے منہ میں چلی گئیں جبکہ ان کا 9 سالہ بیٹا دم گھٹنے کی وجہ سے اسپتال منتقل کیا گیا۔جس پر حیدرآباد پولیس نے تلگو سپر اسٹار اللو ارجن اور تھیٹر انتظامیہ کے خلاف غفلت برتنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

 اللو ارجن کی اداکاری نے سینماؤں میں رش لگا دیا ہے، فلم کا کریز آسمانوں پر ہے۔وہ دور پرانا ہوگیا جب سو کروڑ کا بزنس کرنے والی فلم  کو خاصی اہمیت ملا کرتی تھی اب فلمیں پہلے ہی دن سو کروڑ کا بزنس کرجاتی ہیں 

سو کمار کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’پشپا 2: دی رول‘، جس میں اللو ارجن، رشمیکا مندنا، اور فہد فاضل نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں، 5 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، ہندوستان میں فلم کے پریمئرز 4 دسمبر کی شام کو شروع ہوئے، فلم نے اپنی ریلیز کے پہلے روز ہی  دنیا بھر میں 279.20 کروڑ روپےکا بزنس کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق، ’پشپا 2: دی رول‘ نے ہندوستان میں پریمئرز کے دوران 10.65 کروڑ کمائے، جبکہ ریلیز کے پہلے  دن پر 164.25 کروڑ روپے کا کا بزنس کیا، جس سے پہلے دن کی کُل کمائی 174.9 کروڑ اور پھر 209.2 کروڑ تک پہنچ گئی۔بیرون انڈیا  فلم نے 70 کروڑ کمائے، جس سے عالمی کلیکشن 279.20 کروڑ ہوگیا۔


مزید خبریں
 

مزیدخبریں