سٹی 42 : معروف پاکستانی گلوکار بلال سعید اور آئمہ بیگ کا نیا گانا ’قھسماں نوں کھا‘ ریلیز کردیا گیا ۔
گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی بلال سعید نے لکھی اور ترتیب دی ہے ، گانے کی ویڈیو کارٹون ورژن میں بنائی گئی ہے ۔
پاکستانی گلوکاروں کا یہ پہلا گانا ہے جس کی ویڈیوکارٹون ورژن میں تیار کی گئی ہے ۔
بلال سعید اور آئمہ بیگ اس سے قبل بھی ڈیوٹ گانے گا چکے ہیں اور ان کا ہر گانا ہی منفرد انداز کا ہوتا ہے اور اب بھی انہوں نے جدید دور کو مدنظر رکھتے ہوئے گانا تو گایا لیکن اس گانے کی ویڈیو کارٹون ورژن میں تیار کی گانے کو ریلیز ہوتے ہی پسند کیا جارہا ہے ۔