ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیپرا نے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی

نیپرا نے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے تجویز کروائے گئے ونٹر پیکج کی منظوری دے دی ۔

نیپرا کے مطابق ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ  صارفین  بھی فائدہ حاصل کر سکیں گئے ۔ ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے دسمبر جنوری فروری میں کسی صارف کے استعمال کیے گئے بجلی کے ٹوٹل یونٹس سے زیادہ استعمال کیے گئے ہر اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے  ہوگی، ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی ۔ صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی ۔ 

نیپرا نے بتایا کہ ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ ( دسمبر تا فروری) تک ہوگی، ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔