سٹی 42 : سابق وزیراعظم عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت بند گلی میں کھڑی ہے, قوم حکمرانوں اور سسٹم سے مایوس ہو گئی ہے۔
سرگودھا میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مڈ ٹرم انتخابات مسائل کا حل نہیں ہے، آئین اور قانون کی پاسداری ہی مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی کے ساتھ ملاقات کے لیے تیار ہوں اگر سسٹم ملنے دے تو ۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان مایوس ہو کر ملک چھوڑ کر باہر جا رہے ہیں، ووٹ کو عزت دو مسلم لیگ نون کا بیانیہ دفن ہو چکا ہے ۔