موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

6 Dec, 2024 | 07:40 PM

سٹی 42 : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے، جنوبی پنجاب کے چندمیدانی علاقوں جبکہ بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے ۔

ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان ، ایبٹ آباد،باجوڑ،مہمند، خیبر ،اورکزئی اور کرم میں شام/رات کے اوقات میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کی توقع ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،بھکر ،میانوالی ، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، جبکہ صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنےکے ساتھ چند مقامات پر صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دُ ھند چھا ئےرہنے کی توقع ہے ۔  

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم کوئٹہ، پشین، ژوب، چمن، قلعہ عبداللہ اور گرد و نواح میں سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سکھر، کشمور، جیکب آباد اور گر دو نواح میں بعض مقامات پر صبح کے اوقات میں دُھند/ سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے ۔ 

مزیدخبریں