ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک بحریہ میں ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم

 پاک بحریہ میں ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے، وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ میں ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت موجود ہے، پاک بحریہ کے بہادر افسران اور نوجوان سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہےہیں۔ 

لاہور میں پاک بحریہ کے ورک شاپ سے شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کے بہادر افسران اور نوجوان سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنا رہےہیں، پاک بحریہ سمندری وسائل سے استفادے کے لیے اقدامات کررہی ہے، پاک بحریہ ہر طرح کے چینلجز سے نبردآزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکتھی ہے ، پاک بحریہ کے بہادر افسر اور جوان پاکستان کی سمندری حدود کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں بلیو اکانومی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، بلیو اکانومی سے ہی ہماری ترقی وخوشحالی ممکن ہے ،  گوادر کی بندر گاہ مرکزی حثیت رکھتی ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ دوست ملک چین بھی بحری شعبے میں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے لیےتیار ہے، امن وامان کو یقینی بنانے کے لیے اپیکس کمیٹی کے اجلاس ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیےہمارا عزم پختہ ہے ، پاکستان دہشتگردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے ، ہمارے افسر اور جوان اپنے  عوام کے محفوظ مستقبل کےلیے جانوں کا نذرانہ دے رہے ہیں، ہم نے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا تھا، بدقسمتی سے دہشت گردی کے ناسور نے اب دوبارہ سر اٹھا لیا ہے، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80 ہزار لوگ شہید اور معیشت کو 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان دہشت گردی کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کررہا ہے، جب تک دہشت گردی کے ناسور کو ختم نہیں کر لیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ 

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان شپنگ کارپوریشن کا آج جو حال ہے ہمیں اس کا جائزہ لینا ہوگا ، پاکستان کے پاس سامان کی نقل وحمل کے لیے صرف 12 کمرشل بحری جہاز ہیں ، کراچی پورٹ ٹرسٹ کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین لوڈنگ اور انلوڈنگ پر توجہ دینا ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور صلاحیتوں سے بھرپور ملک ہے ، وسائل اور صلاحتیوں کے باوجود ہم قرض میں جکڑے ہوئے ہیں ، برادر ملک سعودی عرب نے ایک سال کے لیے 3 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی میں توسیع کی ہے۔  پاکستان کے قیام کے لیے ہمارے آباو اجداد  نے بڑی قربانیاں دی ہیں ،  ہمیں اپنے حقیقی کام پر توجہ دینا ہوگی۔