پی ایچ اے نے 7 کروڑ کے کام ایڈوانس کروا کر ٹینڈر بعد میں جاری کردیا

6 Dec, 2024 | 05:15 PM

 درنایاب: پی ایچ اے کی پھرتیاں سامنے آگئیں ،7 کروڑ سے زائد کے  اپگریڈیشن کے کام کو قبل از وقت کروا کر بعد میں ٹینڈر جاری کردیا 
مال روڈ پر مختلف گرین ایریاز کےایڈوانس ورک کروا کر ٹینڈر گزشتہ ماہ کی اٹھائیس تاریخ کو جاری کیا گیا ہے ۔ ٹیکنیکل طور پر بھی آج کی تاریخ تک صرف نو دن میں کام مکمل ہونا ناممکن ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ اے انجینئرنگ ونگ نے ایڈوانس ورک کرانے کا نیا ریکارڈ قائم کررکھا ہے ۔

 ٹینڈر دستاویز کے مطابق مال روڈ پاک ٹی ہاوس والی پارک کا کام دو کروڑ اڑتالیس لاکھ سے زائد کا  کروایا گیا ۔ دستاویز کے مطابق پہلے سے مینٹین حافظ جوس کارنر والی پارک پر دو کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد کا کام کروایا گیا ۔ جی پی او چوک پر فاونٹین پلانٹر پر ایک کروڑ انسٹھ لاکھ سے زائد لگادیا گیا ۔ پی ایچ اے نے مجموعی طور پر ان کاموں پر سات کروڑ سے زائد کے وسائل ایڈوانس لگا دیاہے ۔ پی ایچ اے حکام سے موقف کیلئے رابطہ کیاگیا تو افسران نے کہا معاملے پر تحقیق کے بعد ہی واضح موقف دیا جاسکتا ہے ۔

مزیدخبریں