ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی ۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا ، جس کے مطابق جسٹس سید شہباز علی رضوی 7 دسمبر تک پرنسپل سیٹ پر اور 9 دسمبر سے بہالپور بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ،جسٹس محمد طارق ندیم 9 دسمبر سے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کریں گے ،جسٹس صداقت علی خان 9 دسمبر تک راولپنڈی بنچ جبکہ اس کے بعد 18 دسمبر سےدو بارہ راولپنڈی بنچ میں مقدمات سنیں گے، جبکہ جسٹس جواد حسن اور جسٹس انوارِ حسین آئندہ ہفتے سے راولپنڈی بنچ میں مقدمات کی سماعت کریں گے ۔
لاہور ہائیکورٹ میں مقدمات کی سماعت کے متعلق ججز روسٹر میں ترمیم کردی گئی
6 Dec, 2024 | 05:02 PM