عثمان خان : وزیر اعظم شہباز شریف اور جے یو آئی سربراہ مولانافضل لرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔
مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو مدارس رجسٹریشن بل پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ وزیر اعظم نے بل پر تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
قبل ازیں وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی ۔ رانا ثنا اللہ سربراہ جے یو آئی کی رہائش گاہ گئے تھے، رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام پہنچایا تھا اور بتایا تھا کہ وفاقی حکومت مدارس کی رجسٹریشن بل پر جمعیت علما اسلام کے تحفظات کو سنجیدگی سے دیکھ رہی ہے اور انہیں دور کیا جائے گا ۔ اس رابطے کے بعد آج مولانا فضل الرحمان کی براہ راست وزیراعظم سے فون پر بات چیت ہوئی ۔