ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت نے 8 ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے

پنجاب حکومت نے 8 ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: پنجاب حکومت نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے تحت 8 ڈائریکٹر کالجز کی تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

 نئے تعینات ہونے والے افسران میں احسن مختار کو ڈائریکٹر کالجز لاہور ڈویژن مقرر کر دیا گیا،بشریٰ پروین ڈائریکٹر کالجز فیصل آباد ڈویژن تعینات،ڈاکٹر شرافت علی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور ڈویژن، ڈاکٹر خادم حسین ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان ڈویژن تعینات،امان اللہ راٹھور ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ  کنیز فاطمہ کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی تعینات، ڈاکٹر سیدہ عندلیب کو ڈائریکٹر کالجز ساہیوال ڈویژن اور  ناہید ناز کو ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ڈویژن لگا دیا گیا۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ان تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔