راودلشاد:صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا پنجاب حکومت 130 ارب بچوں کی تعلیم پر خرچ کرے گی ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 73 لاکھ صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آؤٹ سورسنگ سے 103 تحصیلوں میں صفائی نظام رائج کیا جائے گا،200یونٹ استعمال کرنیوالے صارفین کو فری سولر پینلز دیئےجارہے ہیں۔
1ارب 50کروڑکی بچت ہوگی شہریوں کو 10 سال تک ریلیف ملے گا، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 73 لاکھ صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف دیاگیا،اگلا مرحلہ ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنا ہے چائنہ واپسی پر اس کا بھی آغا ہوگا۔