عابدچودھری: باغبانپورہ میں پولیس اہلکارنےجھگڑےکےدوران گولی چلادی، اہلکارعثمان کےسرکاری پستول سےشہری کوزخمی کرنےکی ویڈیو سٹی نیوز نیٹ ورک کو موصول ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اہلکار عثمان کا اپنے کزن زاہد کے ساتھ لین دین کا تنازع چل رہا تھا ، پولیس اہلکار نے زبردستی کزن زاہد کو ساتھ لےجانے کی کوشش کی،متاثرہ شخص کےمزاحمت کرنےپرپولیس اہلکارنےسرکاری پستول سےفائرنگ کردی۔
واقعہ کامقدمہ پولیس اہلکارعثمان سمیت 3افرادکےخلاف درج کرلیا ، مقدمہ درج ہونے کے باوجود پیٹی بھائی پولیس کی گرفت میں نہ آ سکا، زاہد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔