ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 6 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار,منشیات فروش بھی گرفتار

گلبرگ پولیس کی کارروائی، 6 خواتین سمیت 13 ملزمان گرفتار,منشیات فروش بھی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:  گلبرگ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 6 خواتین سمیت 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا ،  ان ملزمان کو گلبرگ کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان میں منشیات فروش گلفام بھی شامل ہے، جسے فالکن کمپلیکس سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے 1 کلو 800 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

 گرفتار ہونے والوں میں اطہر، اویس، رومان، مبشر، سدرہ، سعدیہ، انمول، شگفتہ، کرن، نعیم، صدف اور فیاض شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے انویسٹی گیشن شروع کر دی ہے۔

ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے اس کارروائی کو کامیابی سے مکمل کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ شہر میں جرائم کی روک تھام کی جا سکے۔