ویب ڈیسک:بیالیسویں تین روزہ لاہورآفتھلمو کانفرنس 2024ء آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان اور ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک آفتھلمالوجی پاکستان کے پانچویں سمپوزیم کا آغازہوگیا۔
آفتھلمولوجیکل سوسائٹی آف پاکستان لاہور برانچ کے زیر اہتمام بیالیسویں تین روزہ لاہور آفتھلمو 2024 اور ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک آفتھلمالوجی پاکستان کے پانچویں سمپوزیم کالاہورکے مقامی ہوٹل میں آغاز ہو گیا،یہ شعبہ امراض چشم کی بین الاقوامی تقریب ہے، کانفرنس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری کر رہے ہیں،ایسوسی ایشن آف پیڈیاٹرک آفتھلمولوجی پاکستان کانفرنس کا خصوصی حصہ ہو گی.
کانفرنس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی ماہرینِ امراضِ چشم شرکت کر رہے ہیں،شرکاء میں 1500 سے زیادہ مندوبین اور 400 مقررین شامل ہیں، کانفرنس کے لئے 8 ہالوں میں کل 96 سیشن ہوں گے،شرکاء امراضِ چشم و بصارت کے جدید طریقہ علاج کے موضوعات اور پاکستان میں آنکھوں سے منسلک مصنوعات کی سب سے بڑی نمائش کا حصہ بن پائیں گے۔
او ایس پی لاہور کے صدر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال چوہدری اور او ایس پی لاہور کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر ناصر چوہدری نے چیئرمین سائنٹیفک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین،صدرپروفیسر ڈاکٹر قاسم لطیف، جوائنٹ سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر میاں ارشد محمود اور خزانچی ڈاکٹر محمد عرفان کرامت کےساتھ ساتھ ممبران پروفیسر ہما کیانی،پروفیسر عمران اکرم صحاف، پروفیسر عبدالحئی،ڈاکٹر کاشف اقبال،ڈاکٹر طارق خان اور ڈاکٹر سمیرا عرفان کی انتھک محنت کو سراہا جنہوں نے سائنسی پروگرام کو جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرتب کر کے تمام شرکاء کے لیے ایک مساوی تجربے کو یقینی بنایا،انہوں نے سب اسپیشلٹی سوسائٹیز کے چیئرپرسنز پروفیسر ندیم حفیظ بٹ،پروفیسر خالد وحید، پروفیسر مجید ملک،پروفیسر خالد محمود،پروفیسر سیما قیوم،پروفیسر زاہد کمال اور ڈاکٹر سہیل سرور کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔
چیئرمین سائنٹفیک کمیٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے کہاہے کہ امریکہ، برطانیہ اور یورپ سے 23 معروف مقررین شرکت کریں گے، کلیدی پروگراموں میں آج شام کو مکمل سیشن، ہفتہ کی صبح لائیو سرجری اور اتوار کو پاکستان بھر کے امراضِ چشم و بصارت سے منسلک ڈاکٹرز کا کوئز مقابلہ شامل ہے-