جیلوں کے ملازمین کیلئے اچھی خبر

6 Dec, 2024 | 02:31 PM

سٹی 42 : جیلوں کے ملازمین کے لیے اچھی خبر ، نجی این جی او اہلکاروں کو آن لائن سی ایس ایس اور پی ایم ایس کی تیاری کروائے گی۔ 

آئی جی جیل کے حکم پر ڈی آئی جی نے متعلقہ افسران کو مراسلہ بھجوا دیا ۔ مراسلے کے مطابق مستحق اہلکاروں کی سہولت کے لیے آئن لائن کلاسزکا انعقاد کیا جائے گا،کلاسز کا آغاز یکم فروری2025 سے ہو گا ، دور اینہ1سال ہو گا، امیدواران کاانتخاب بذریعہ ٹیسٹ وانٹرویوجز100میرٹ پر ہو گا ۔ صرف 100 طلباکے لیے سکالر شپ کی گنجائش ہے ۔ 

مراسلے میں بتایا گیا کہ پروگرام 100 مفت ہے کلاسز ، ٹیسٹ وغیرہ کیلئےکسی بھی قسم کی ادائیگی نہیں کی جائے گی، کلاسزکادورانیہ 2سے3گھنٹےہو گا، کلاسز نماز مغرب کے آدھے گھنٹے بعد شروع ہوں گی، انتخاب کیلئےٹیسٹ میں امیدواران کی انگلش میں مہارت و جنرل نالج  کو جانچا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں