طلحہٰ انجم نے عاطف اسلم سے اہم اعزاز چھین لیا

6 Dec, 2024 | 01:51 PM

ویب ڈیسک: پاکستانی ابھرتے ہوئے گلوکار طلحہٰ انجم نے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم سے ان کا اعزاز چھین لیا۔

دنیا کے سب سے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹی فائی نے پاکستان میں 2024ء کے مقبول ترین گلوکاروں کی فہرست جاری کی ہے، جس میں مقامی اور عالمی سطح پر مقبول موسیقی کو اجاگر کیا گیا ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے مقامی فنکاروں کی فہرست میں طلحہٰ انجم سرِ فہرست ہیں، جبکہ گزشتہ 3 برسوں سے یہ اعزاز عاطف اسلم کے پاس تھا۔

اس فہرست میں ابھرتے ہوئے اسٹار عمیر دوسرے جبکہ لیجنڈری عاطف اسلم تیسرے نمبر پر ہیں۔

فہرست میں شہنشاہِ قوالی نصرت فتح علی خان نے اپنی جگہ چوتھے نمبر پر بنائی ہے۔

پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے دیگر قابلِ ذکر مقامی آرٹسٹس میں طلحہٰ یونس، راحت فتح علی خان، حسن رحیم، عبد الحنان اور مانو بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر ہیں۔

مزیدخبریں