ویب ڈیسک: بھارتی نژاد شخص سنگاپور میں چند ماہ قبل محنت سے کمائی گئی رقم سے اپنی بیوی کیلئے تحفہ خریدنےکے سبب حیران کُن طور پر راتوں رات کروڑوں کا مالک بن گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالسویرانیم چتھمبرم نامی بھارتی نژاد شخص جس وقت اپنی بیوی کے لیے تحفہ خرید رہا تھا اس وقت وہ اس بات سے لاعلم تھا اس دکان میں کوئی انعامی اسکیم بھی چل رہی ہے۔
بعد ازاں بذریعہ سوشل میڈیا اسے علم ہوا کہ اس نے جس دکان سے اپنی بیوی کے لیے سونے کا تحفہ خریدا تھا اس دن جاری ایک انعامی اسکیم کے تحت لکی ڈرا میں اس کا 1 ملین ڈالرز کا انعام نکل آیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے صارفین کو تقریباً 16 ہزار بھارتی روپے کی خریداری لازمی کرنی تھی تاہم بھارتی نژاد شخص نے اپنی بیوی کے لیے ساڑھے 3 لاکھ سے زائد مالیت کے سونے کے زیورات خریدتے تھے۔