خساروں پر قابو پالیا،بینک تھوڑاساحوصلہ رکھیں، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب

6 Dec, 2024 | 01:14 PM

   ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام بینکاروں سے گزارش ہے کہ دیوالیہ اداروں کی بحالی کو ترجیح دی جائے، عدالت میں جانے سے پہلے اداروں کی بحالی کے لیے اقدامات کریں۔

 اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینک تھوڑا سا حوصلہ رکھیں، حکومت کاروبار نہیں کرے گی نجی شعبہ ہی یہ کام کرے گا، حکومت نجی شعبے کو آگے لانا چاہتی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان نے خساروں پر قابو پا لیا، ملک میں مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ نافذ ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔

  زرِمبادلہ ذخائر 16.6 ارب ڈالرز ہو گئے 
وزیرِ خزانہ نے کہا کہ ملک مشکلات میں جاتے ہیں اور پھر نکل آتے ہیں، معاشی ترقی میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، ملکی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔

 محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نجی شعبے کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی، حکومت چاہتی ہے کہ مشاورت سے آگے بڑھا جائے، وزارتِ خزانہ زبردستی نہیں کرے گی چاہتے ہیں نجی شعبے مشورہ دیں، امید ہے کہ کانفرنس مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے اہم سفارشات دے گی۔

 علاوہ ازیں چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن عاکف سعید نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دنیا بھر میں اب دیوالیہ پن کے لیے جامع قوانین بن چکے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھی قانون میں جدت لانی ہے۔

مزیدخبریں