پی ٹی آئی کیخلاف مقدمات کی تحقیقات کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی

6 Dec, 2024 | 01:02 PM

علی ساہی: پی ٹی آئی کیخلاف دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمات، مقدمات کی تفتیش کیلئے اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس سے مدد مانگ لی۔

تفصیلات کےمطابق مقدمات میں تفتیش کا معیار بہتر کرنے کیلئے پنجاب پولیس کو مراسلہ بھجوادیاگیا،اسلام آبادپولیس نے پنجاب پولیس سے ایک ایس پی ،10 ڈی ایس پیز مانگ لئے۔

پولیس حکام کا کہناتھا کہ اسلام آباد پولیس نے تفتیش اور چالان مکمل کرنے کیلئے افسران طلب کئے،پنجاب پولیس کے ماہر افسران کو اسلام آباد بھجوانے کی ہدایت کر دی۔
آئی جی پنجاب نے اسلام آباد پولیس کو ماہر تفتیشی ایس پیز ، ڈی ایس پیز فراہم کرنے کا حکم دے دیا، پنجاب پولیس کے ملزمان کو سزا ملنے تک اسلام آباد پولیس سے تعاون کرینگے۔

مزیدخبریں