ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : غیر قانونی پارکنگ اور اوور چارجنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا

لاہور : غیر قانونی پارکنگ اور اوور چارجنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

باسم سلطان: لاہور میں غیر قانونی پارکنگ اور اوور چارجنگ کا مسئلہ حل نہ ہو سکا، خصوصاً حاجی کیمپ کے علاقے میں جہاں پارکنگ کی نوٹیفائیڈ فیس اور پرچیاں ہونے کے باوجود اوور چارجنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

  لاہور پارکنگ کمپنی کی جانب سے پارکنگ فیس کے نوٹیفیکیشن کے باوجود شہریوں سے اضافی رقم وصول کی جا رہی ہے۔

حاجی کیمپ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے 30 روپے کی جگہ 50 روپے وصول کیے جانے لگے ہیں جبکہ موٹر سائیکل پارک کرنے کے لیے 10 روپے کی بجائے 20 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ یہ صورتحال نہ صرف شہریوں کو پریشان کر رہی ہے بلکہ پارکنگ کے علاقے میں تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور لاہور کارپوریشن کی متعدد کاروائیاں بھی اس مسئلے کا حل پیش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی نہیں کرتی تو شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔