جنید ریاض:یوایم ٹی سکالرشپ کاحجم5سالوں میں13ارب روپےتک پہنچ گیا،یو ایم ٹی نے33ہزارمستحق طلباکومفت تعلیم فراہم کی۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد کے مطابق پاکستان کے110اضلاع سےطلباکوسکالرشپس پرمفت تعلیم دی گئی جن میں سندھ،بلوچستان،گلگت بلتستان کےاضلاع بھی شامل ہیں۔یوایم ٹی یتیم اورپسماندہ پس منظرکےطلباکیلئےخصوصی سکالرشپس پروگرام دےرہی۔
ابراہیم مراد نے بتایا کہ یو ایم ٹی نے گزشتہ 5 سال میں سکالرشپس کی شرح 40 سے بڑھاکر61فیصدکردی، 51فیصدطلباکویوایم ٹی کی جانب سےمالی امدادفراہم کی جا رہی ہے۔یوایم ٹی ڈاکٹرحسن صہیب مرادکےمیراث کوآگےلےکربڑھ رہی ہے،یو ایم ٹی اعلیٰ تعلیم کےحصول کوممکن بنانےمیں قلیدی کردارادا کر رہی ہے۔