ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر معلوماتی ڈیسک قائم

سیاحت کے فروغ کے لیے لاہور ایئرپورٹ پر معلوماتی ڈیسک قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پاکستان ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی ڈی سی پی) نے لاہور ایئرپورٹ پر معلوماتی ڈیسک قائم کر دیا تاکہ آنے والے مسافروں کو سیاحتی مقامات کے بارے میں آسانی سے معلومات فراہم کی جا سکیں۔

اس حوالے سے سیکرٹری سیاحت فرید تارڑکا کہنا ہے  کہ اس اقدام سے لاہور آنے والے سیاحوں کو پنجاب کے قدرتی خوبصورتی اور آثار قدیمہ کے بے شمار خزانے کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ "اب لاہور ایئرپورٹ پر ہی سیاحوں کو تمام ضروری معلومات فراہم کی جا سکیں گی"۔

ٹی ڈی سی پی کی جانب سے ایئرپورٹ پر دو سیٹ اپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ جلد ہی سکرینز نصب کر کے سیاحت کے فروغ کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے،تاکہ مسافروں کو سیاحتی معلومات تک آسان رسائی حاصل ہو سکے۔

فرید تارڑ نے اس اقدام کو سیاحت کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا۔