عرفان ملک: ہائی پروفائل کیسزکی تفتیش کےتقاضےجدیدطرزپرمکمل کیےجائیں گے،پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کا10سال پرانےآلات بدلنےکافیصلہ۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانزک سائنس لیبارٹری کے200سےزائدآلات کی تبدیلی2مرحلوں میں مکمل ہوگی، صوبائی کابینہ نےپہلےمرحلےکیلئے1ارب روپےکی فنڈزکی منظوری دیدی۔
پہلےمرحلےمیں فرانزک سائنس کے145آلات بدل کرجدیدآلات ومشینری خریدی جائیگی ،تبدیل کیےجانیوالےآلات میں فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ مشینری،ڈی این اےٹیسٹ مشینری،سیمپل کولیکشن آلات شامل ہوں گے۔
دوسرےمرحلےمیں لیبارٹری کےمزید565کےقریب آلات ومشینری تبدیل ہوگی،دوسرے مرحلے کیلئےفنڈزکی منظوری کی درخواست کابینہ کوبھجوا دی گئی۔