جنید ریاض:نہم و دہم کی داخلہ فیسوں میں اضافہ کردیا گیا،فیسوں کےاضافہ سےسینکڑوں طلباامتحان نہیں دےسکیں گے۔
فیسوں میں اضافہ کے سبب سینکڑوں امیدوارداخلہ بھجوانےسےمحروم ہو جائیںگے۔دہم کی داخلہ فیس میں50فیصداضافہ جبکہ نہم کی فیس میں 34فیصداضافہ کیاگیا ہے۔
فیسوں میں اضافہ کے حوالےسے صدرپرائیویٹ سکولزایسوسی ایشن محمدشعیب خاں گوروال کامؤقف سامنےآگیا۔محمدشعیب خاں کہتے ہیں کہ فیسوں کےاضافہ سےسینکڑوں طلباامتحان نہیں دےسکیں گے،وزیراعلیٰ فیسوں میں اضافہ بارےمعاملےکانوٹس لیں،لاہوربورڈفی الفورداخلہ جمع کروانےکی تاریخ میں توسیع کرے کیونکہ مفت تعلیم دیناریاست کی ذمہ داری ہے۔