خان شہزاد: مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں, بنیادی اشیائےضروریہ کی عدم دستیابی سے یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور گھی تک دستیاب نہیں ہیں۔
کئی ماہ سے ان اہم اشیاء کی عدم دستیابی نے غریب طبقہ کو سخت پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے، جو بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یوٹیلیٹی سٹورز پر انحصار کرتا ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹے کا نام و نشان تک نہیں جبکہ گھی اور آئل بھی طویل عرصے سے دستیاب نہیں ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ "آٹا، گھی اور آئل نہیں ہیں تو ہم گھر میں کیا لے کر جائیں؟"۔ ان اشیاء کی کمی نے روزمرہ کی زندگی کو دشوار بنا دیا ہے اور غریب طبقہ کے لئے یہ بحران مزید بڑھ گیا ہے۔
صارفین کا کہنا ہے کہ "روٹی انسان کی بنیادی ضرورت ہے، حکومت کو فوری طور پر اس معاملے پر توجہ دینی چاہیے"۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر ان ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کی مشکلات کم ہو سکیں۔