سکول ٹیچر نے نابالغ طالبہ سے شادی رچا لی

6 Dec, 2024 | 12:05 PM

(فیاض جعفری)خیر پورناتھن شاہ میں ٹیچر نے چھٹی جماعت کی طالبہ سے شادی کرلی۔

 خیرپور ناتھن شاہ کے نواحی گاؤں دھنی بخش بگھیہ میں سکول ٹیچرارشدپنہور نے چھٹی جماعت کی طالبہ دعابگھیو سے شادی کرلی،لڑکی کی عمر 14 سال اورابھی نابالغ ہے۔

 سندھ چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ 2013 کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ 

 چائلڈ میرج ریسٹرین ایکٹ کی خلاف ورزی کی صورت میں دو سال قید کی سزا اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ہو سکتا ہے، جبکہ قانون کی خلاف ورزی میں معاونت کرنے والے افراد کو بھی دو سال کی سزا ہو سکتی ہے۔ 

  

مزیدخبریں