مارکیٹس اور دوکانیں رات آٹھ بجے کے بعد تک کھلا رکھنے کا معاملہ ،رپورٹ طلب

6 Dec, 2024 | 11:34 AM

Ansa Awais

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے کمرشل مارکیٹس اور دوکانیں رات آٹھ بجے کے بعد تک کھلا رکھنے کے متعلق ایڈوکیٹ جنرل پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ، عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سے سموگ تدارک کے لیےحکومت پنجاب کی لانگ ٹرم پالیسی کی تجاویز آئندہ سماعت پر طلب کرلیں .

جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت کی، جسٹس شاہد کریم نے ایڈووکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں آٹھ بجے کے بعد مارکیٹیں کھلی ہوتی ہیں اس بارے آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں ،آلودگی کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور رش ہے،سڑکوں کی ری الائنمنٹ کی جائے ، اس سے ٹریفک کا رش نہیں ہوگا ،ایک صفحہ کا لانگ ٹرم پرہوزل دے دیں ہر دفعہ اس کا جائزہ لے لیا کریں گے،سکول بسوں کا کہا تھا اس کیا کیا بنا؟ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ گاڑیوں سے نکلنے والا دھواں اور رش ہے، گاڑیوں کی رش تجاوزات کی وجہ سے ہے، ایڈوکیٹ جنرل نے جواب دیا سکول بسوں کے متعلق کام کررہے ہیں ،ہم نے تمام گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سربراہوں کو لیٹر لکھا ہے کہ وہ پندرہ روز میں اپنی گاڑیوں کی انسپکشن کروائیں ،ہم کسی غریب شخص کی ریڑھیوں کو نہیں ہٹانا چاہتے، حکومت ریڑھی بانوں کو مخصوص کارڈ دے رہی ہے،تجاوزات کے حل کے لئے ایل ڈی اے سمیت دیگر محکموں کو لیٹر لکھ کر ان سے تجاویز لیں گے.

 

مزیدخبریں