کومل اسلم: پلاسٹک پروڈیوسرز ،سپلائرز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پلاسٹک کلیکٹرز ،ریسائیکلرز کی رجسٹریشن بھی آ ن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، رجسٹریشن کر کے پلاسٹک انڈسٹری کا ڈیٹا ایک جگہ اکٹھا کیا جائے گا،پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جائے گا،پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن سے معیشت شفافیت کو بھی فروغ ملے گا،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کو پلاسٹک فری بنانے کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔
محکمہ تحفظ ماحول نے75مائیکرون سے کم حجم والے پولی تھین بیگز کیخلاف ایکشن لیا، 9 پلاسٹک تھیلے کی فیکٹریوں کو نوٹس جاری کر دئیے،اینٹی پلاسٹک سکواڈ پلاسٹک تھیلوں پر پابندی کے نفاذ کیلئے متحرک ہے۔
سینئر صوبائی وزیر بتایا کہ پلاسٹک آلودگی انسانی صحت کیلئے سنگین خطرہ ہے، مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز شریف اس مسئلے کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔