ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 139 سے ضمنی انتخاب جیتنے پر لیگی امیدوار رانا طاہر اقبال کو مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بھرپور اعتماد کرنے پر شیخوپورہ کے عوام سے اظہار تشکر کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ رانا طاہر اقبال کی واضح اکثریت سے کامیابی عوام کی محبت اور بھرپوراعتماد کا ثبوت ہے، عوام جان چکے ہیں ترقی کا سفر نواز شریف کی قیادت میں ہی طے ہوگا، چند ماہ میں دن رات محنت کرکے پنجاب میں ریکارڈ منصوبے شروع کئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوسرے صوبے بھی پنجاب کے شاندار منصوبوں اور سکیموں کی تقلید کررہے ہیں ۔