سٹی42: علی ظفر کا گانا’ بالو بتیاں‘ یوٹیوب پر چھا گیا۔۔’ بالو بتیاں‘ 2024 کا یوٹیوب کی ٹاپ میوزک ویڈیوز کی فہرست میں شامل ہونے والا واحد پاکستانی گانا بن گیا۔
میوزک ویڈیو میں لیجنڈری گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے بھی آواز کا جادو جگایا، یہ گانا عالمی میوزک چارٹس، بولی وڈ بلاک بسٹرز اور پنجابی ٹریکس کے درمیان نمایاں ہو کر پاکستانی میوزک انڈسٹری کا پرچم بلند کر رہا ہے۔
علی ظفر نے اپنے اس گانے میں جدید میوزک کو روایتی لوک موسیقی کے ساتھ ایسا ملاپ دیا ہے کہ یہ نہ صرف مقامی بلکہ عالمی سامعین کو بھی متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔
علی ظفر نے کہا کہ عطا اللہ خان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے اعزاز تھا اور وہ پاکستان کے موسیقی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔