ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں  دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ

لاہور میں  دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: پنجاب حکومت کی جانب سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعووں کے باوجود لاہور میں دودھ فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق لاہور میں دودھ کی قیمت 180 روپے سے بڑھا کر 200 روپے جبکہ دہی کی قیمت 200 سے بڑھا کر 220 اور 230 روپے کلو کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق دودھ فروشوں اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاگت بڑھ گئی ہے اس لیے قیمتیں بڑھائی گئی ہیں۔

دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ نے شہریوں کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔